BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

آئی ٹی انڈسٹری کا تاریخی سنگِ میل، برآمدات پہلی بار 4 ارب ڈالر سے تجاوز

  • آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ حکومتی معاون پالیسیوں، ٹیکس مراعات اور بین الاقوامی منڈیوں میں ٹیکنالوجی سیکٹر کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ قرار
شائع اپ ڈیٹ

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے جہاں رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران برآمدی آمدن پہلی بار 4 ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئی جو ملکی معیشت میں اس شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات جن میں سافٹ ویئر کمپنیوں اور فری لانسرز کی آمدن بھی شامل ہے کی برآمدات رواں مالی سال جولائی تا مئی 4.184 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 3.475 ارب ڈالر تھیں۔

شعبے نے سالانہ بنیاد پر 20 فیصد مضبوط اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ برآمدی آمدن میں 709 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، یہ کارکردگی خاص طور پر اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس سال انڈسٹری کو انٹرنیٹ کی بندش اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ حکومتی معاون پالیسیوں، ٹیکس مراعات اور بین الاقوامی منڈیوں میں ٹیکنالوجی سیکٹر کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد کو سہولت فراہم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات نے بھی اس شعبے کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ماہانہ آمدن میں کمی کے باوجود برآمدی آمدنی مضبوط رہی۔ مئی 2026 میں آئی ٹی برآمدات کی آمدن 373 ملین ڈالر رہی جبکہ اپریل 2026 میں یہ 423 ملین ڈالر تھی۔ مالی سال کے اختتام میں ایک ماہ باقی ہونے کے ساتھ مجموعی برآمدات کے 4.5 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کی توقع ہے تاہم یہ حکومتی ہدف 5 ارب ڈالر سے کم رہنے کا امکان ہے۔

آئی ٹی برآمد کنندہ ڈاکٹر نعمان سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی برآمدات کو مزید بڑھانے اور غیر ملکی زرمبادلہ کی زیادہ آمدنی حاصل کرنے کی نمایاں اور غیر استعمال شدہ صلاحیت موجود ہے، تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی ساختی خامیاں اب بھی اس شعبے کو اپنی مکمل ترقیاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے روک رہی ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی صنعت پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جو کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو سہارا دینے، سرمایہ کاری کے بہاؤ کو متوجہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو مقامی آئی ٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور برآمدات میں اس متاثر کن نمو کو برقرار رکھنے کے لیے جامع روڈ میپ کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ایک مستحکم تعلیمی اور تربیتی ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ افرادی قوت کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جاسکے اور ساتھ ہی نئی بین الاقوامی منڈیوں کو تلاش کرنے اور موجودہ منڈیوں میں اپنی رسائی کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مراعات کے بعد اس شعبے کے لیے مستقبل کے امکانات مثبت ہیں۔ اہم اقدامات میں آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے 0.25 فیصد فائنل ٹیکس رجیم میں اگلے تین سالوں کے لیے توسیع شامل ہے ۔

مزید برآں حکومت نے ادائیگی کارڈز کے ذریعے کی جانے والی بین الاقوامی لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 5 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کر دیا ہے۔ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کا ماننا ہے کہ یہ اقدامات کاروبار میں آسانی پیدا کریں گے، مسابقت کو بہتر بنائیں گے اور غیر ملکی زرمبادلہ کی زیادہ آمد کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پفلا) کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا ہے کہ فری لانسرز نے آئی ٹی برآمدات کی نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے اور شعبے کی مجموعی برآمدی آمدنی میں 20 فیصد سے زائد کا حصہ ڈالتے ہوئے 1 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں فری لانسرز اور ڈیجیٹل ورکرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کیونکہ طلباء اور نوجوان پیشہ ور افراد میں فری لانسنگ کے مواقع اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت تک رسائی کے حوالے سے آگاہی بڑھ رہی ہے۔

مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ابراہیم امین نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اس سے متعلقہ مہارتوں کو اپنانے کے رجحان سے پاکستانی فری لانسرز کے لیے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے جس سے برآمدی آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ملک کا مقام مستحکم ہوگا۔

Comments

200 حروف