BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

شرح سود میں اضافے کے خدشات کم ہونے سے سونے کی قیمتوں میں تیزی، فیڈرل ریزرو کے فیصلے پر نظریں

  • اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,348.93 ڈالر فی اونس پر جاپہنچے
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں بدھ کو معمولی اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ امریکہ ایران امن معاہدے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی امیدوں نے شرح سود میں اضافے کے خدشات کو کم کردیا جبکہ سرمایہ کار اب اس معاہدے کی مزید تفصیلات اور فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس کے منتظر ہیں۔

جی ایم ٹی کے مطابق صبح 01:07 بجے اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,348.93 ڈالر فی اونس پر جاپہنچے۔ اگست میں ڈلیوری کے لیے امریکی سونے کے مستقبل کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,368.40 ڈالر پر رہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے عبوری معاہدے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ تہران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے امکان کو ختم کردے گا جبکہ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران کو تیل اور ایندھن فروخت کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

رواں ہفتے دستخط ہونے والا ایم او یو، اگرچہ ابھی عوام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا، اپریل میں اعلان کردہ نازک جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع کرتا ہے تاکہ متحارب فریقین کو ایک مستقل جنگ بندی پر مذاکرات کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

سرمایہ کار اب دن کے آخر میں فیڈرل ریزرو کی پالیسی فیصلے کے منتظر ہیں جو کیون وارش کی سربراہی میں پہلا اجلاس ہوگا، توقع یہی کی جا رہی ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اسپاٹ سلور (چاندی) 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 70.47 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1,819.45 ڈالر اور پیلاڈیم 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1,360.32 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف