دنیا
ایران نے جنگ کے فوری اور مستقل خاتمے کی تصدیق کر دی
- حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات 60 دن کے دوران کیے جائیں گے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اور مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیوں کا فوری اور مستقل خاتمہ آج رات سے شروع ہو جائے گا، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات 60 دن کے دوران کیے جائیں گے، اور انہوں نے مزید کہا کہ تہران کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں اپنی جانب سے اقدامات کرے گا۔






















Comments