ورلڈ کپ کا افتتاحی معرکہ : مصر کی نظریں بیلجیم کے بجائے اگلے چیلنجز پر مرکوز
- بیلجیم مضبوط حریف ضرور لیکن گروپ جی میں ایران اور نیوزی لینڈ کی شکل میں مصر کو آسان ہدف بھی میسر
مصری فٹ بال ٹیم کے کوچ حسام حسن نے پریس کانفرنس میں عزم ظاہر کیا ہے کہ مشکل افتتاحی میچ کے باوجود مصر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرامید ہے۔
گروپ جی میں بیلجیم جیسی مضبوط ٹیم کے علاوہ ایران اور نیوزی لینڈ جیسے نسبتاً کمزور حریف بھی شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ پیر کو پہلے میچ میں شکست کی صورت میں بھی مصر کی امیدیں زندہ رہیں گی۔ حسام حسن (جو خود 1990 کے ورلڈ کپ میں کھیل چکے ہیں) کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف اگلے مرحلے تک رسائی ہے۔
بیلجیم کے پاس کیون ڈی بروئن جیسے اسٹار کھلاڑی ہیں، تاہم حسام حسن کا ماننا ہے کہ مصر کے پاس بھی محمد صلاح اور عمر مرموش جیسے میچ ونر موجود ہیں۔ اگرچہ بیلجیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے لیکن ماضی کے ریکارڈ میں مصر کو برتری حاصل ہے، جس نے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے گذشتہ چار میں سے تین میچز جیتے ہیں۔






















Comments