BR100 Increased By (0.1%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.21%)
BAFL 57.98 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 25.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 33.70 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.08 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
DFML 19.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
DGKC 194.40 Increased By ▲ 0.94 (0.49%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 1.18 (1.33%)
FCCL 52.20 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
FFL 18.04 Increased By ▲ 0.32 (1.81%)
GGL 20.70 Increased By ▲ 0.25 (1.22%)
HBL 283.94 Increased By ▲ 2.37 (0.84%)
HUBC 212.90 Decreased By ▼ -0.56 (-0.26%)
HUMNL 11.15 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
KEL 7.86 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 28.91 Increased By ▲ 0.14 (0.49%)
MLCF 86.65 Increased By ▲ 1.05 (1.23%)
OGDC 316.81 Increased By ▲ 0.13 (0.04%)
PAEL 40.00 Decreased By ▼ -0.27 (-0.67%)
PIBTL 17.30 Increased By ▲ 0.26 (1.53%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 0.68 (0.25%)
PPL 222.95 Decreased By ▼ -1.11 (-0.5%)
PRL 34.42 Decreased By ▼ -0.20 (-0.58%)
SNGP 99.35 Decreased By ▼ -0.73 (-0.73%)
SSGC 26.78 Increased By ▲ 0.18 (0.68%)
TELE 8.94 Decreased By ▼ -0.14 (-1.54%)
TPLP 11.26 Decreased By ▼ -0.16 (-1.4%)
TRG 70.70 Decreased By ▼ -0.28 (-0.39%)
UNITY 11.44 Decreased By ▼ -0.15 (-1.29%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.01 (0.79%)
پاکستان

اقتصادی سروے 2025-26، زرعی شعبہ کمزور، خدمات کا شعبہ ترقی کا اہم محرک بن گیا

  • حکومت کل مالی سال 2026-27 کے لیے بجٹ پیش کرے گی
شائع June 11, 2026 اپ ڈیٹ June 11, 2026 03:10pm

اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق پاکستان کی معیشت مالی سال 2025-26 میں 3.7 فیصد کی شرح سے ترقی کر سکی، جو گزشتہ بجٹ میں مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم رہی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو وفاقی بجٹ سے ایک روز قبل اقتصادی سروے جاری کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جب ہم نے اس مالی سال کا آغاز کیا تو ٹیرف سے متعلق عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال موجود تھی۔ جولائی کے اختتام تک ہم اپنی برآمدات، خصوصاً امریکا کے لیے برآمدات، کے حوالے سے ایک مسابقتی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور پھر مارچ سے علاقائی تنازع شروع ہو گیا۔ یہ تینوں عوامل بیرونی نوعیت کے تھے جنہوں نے معیشت کو متاثر کیا۔

اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی معیشت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت استحکام کی جانب پیش رفت جاری رکھی، تاہم اہم شعبوں کی کارکردگی ملی جلی رہی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی فی کس آمدن 9 فیصد اضافے کے ساتھ 1,901 ڈالر تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی نمو کے ساتھ آمدن کی بحالی کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

جبکہ مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی معیشت کا حجم بڑھ کر 126.9 کھرب روپے (452.1 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا۔ اقتصادی سروے کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ کیا جانے والا معیشت کا سب سے بڑا حجم ہے۔

عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ کارکردگی سیلاب کے باوجود حاصل ہوئی۔

مالی سال کے دوران صنعتی پیداوار میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں کی بہتر کارکردگی تھی، جبکہ خدمات کے شعبے نے 4.1 فیصد شرح نمو حاصل کی جو گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ خدمات کا شعبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا مضبوط ستون بنا ہوا ہے کیونکہ یہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 58 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی صنعتیں (ایل ایس ایم) میں 6.1 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، جو وسیع بنیادوں پر ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے مطابق مینوفیکچرنگ کے 22 شعبوں میں سے 16 میں ترقی دیکھی گئی، جن میں خوراک، ٹیکسٹائل اور ملبوسات سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

مالی سال 2025-26 (جولائی تا مارچ) میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 0.7 فیصد تک محدود رہا، جبکہ گزشتہ سال یہ 2.6 فیصد تھا۔ اسی دوران پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 3.2 فیصد تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط مضبوط معاشی بنیادوں میں تبدیل ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنی برآمدات اور ترسیلاتِ زر دونوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر ہمارے خطے کے ممالک کی ساختی معیشت کا حصہ ہیں۔ یہ آئندہ بھی ہمارے بیرونی توازن کی پوزیشن میں ایک نہایت اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔‘ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

تجارتی اشاریوں پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں 1.1 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے، جبکہ چینی کی برآمدات جو ایک وقتی معاملہ تھا 400 ملین ڈالرتک کم ہوئیں۔ اس طرح خوراک کے شعبے کی برآمدات میں مجموعی طور پر 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع عالمی معیشت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ایک بڑا بیرونی خطرہ بن چکا ہے۔

تنازع سے قبل آئی ایم ایف نے 2026 کے لیے عالمی اقتصادی ترقی کی شرح 3.3 فیصد اور 2027 کے لیے 3.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، تاہم تنازع کے باعث ان تخمینوں پر نظرثانی کرتے ہوئے 2026 کے لیے شرح نمو 3.1 فیصد کر دی گئی، جبکہ 2027 میں معمولی بحالی کے ساتھ 3.2 فیصد شرح نمو متوقع قرار دی گئی۔

فروری 2026 کے آخر میں تنازع شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور قیمت تقریباً 72 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

اقتصادی سروے اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران ملکی معاشی کارکردگی کا ایک جامع جائزہ فراہم کرتا ہے اور سالانہ بجٹ سے قبل ایک اہم ترین پالیسی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے۔

حکومت نے اس سے قبل اشارہ دیا تھا کہ بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، تاہم بعد میں اس تاریخ کو تبدیل کر کے 12 جون کردیا گیا۔

توقع ہے کہ آنے والے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کی جاری کوششوں کے درمیان مالی سال 2026-27 کے لیے حکومت کی مالیاتی ترجیحات، آمدنی بڑھانے کے اقدامات اور اخراجات کے منصوبوں کی آؤٹ لائن (خاکہ) پیش کی جائے گی۔

این ای سی ٹارگٹ

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے مالی سال 2026-27 کے لیے 3 ہزار 669 ارب روپے (3.669 ٹریلین) کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس میں 838 ارب روپے کی غیر ملکی معاونت بھی شامل ہے، جبکہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیڈرل پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے ایک ہزار ارب روپے، صوبائی ترقیاتی پروگراموں کے لیے 2 ہزار 218 ارب روپے اور سرکاری اداروں (ایس او ایز) کے لیے 451 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

کونسل نے مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ اقتصادی اشاریوں کی بھی منظوری دی، جس کے تحت وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے 820 ارب روپے، صوبائی ترقیاتی پروگراموں کے لیے 2 ہزار 938 ارب روپے اور ایس او ایز کے لیے 355 ارب روپے مختص کیے گئے۔

کونسل نے مالی سال 2025-26 کے لیے جی ڈی پی کی شرحِ نمو کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی۔

Comments

200 حروف