BR100 Decreased By (-0.04%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 Increased By (0.08%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 57.89 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 25.46 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 33.60 Decreased By ▼ -0.07 (-0.21%)
CNERGY 8.10 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
DFML 19.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.16%)
DGKC 194.25 Increased By ▲ 0.79 (0.41%)
FABL 89.96 Increased By ▲ 1.24 (1.4%)
FCCL 52.12 Decreased By ▼ -0.15 (-0.29%)
FFL 17.98 Increased By ▲ 0.26 (1.47%)
GGL 20.65 Increased By ▲ 0.20 (0.98%)
HBL 282.50 Increased By ▲ 0.93 (0.33%)
HUBC 213.00 Decreased By ▼ -0.46 (-0.22%)
HUMNL 11.06 Decreased By ▼ -0.12 (-1.07%)
KEL 7.86 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 28.84 Increased By ▲ 0.07 (0.24%)
MLCF 86.55 Increased By ▲ 0.95 (1.11%)
OGDC 317.19 Increased By ▲ 0.51 (0.16%)
PAEL 39.97 Decreased By ▼ -0.30 (-0.74%)
PIBTL 17.16 Increased By ▲ 0.12 (0.7%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 0.68 (0.25%)
PPL 223.04 Decreased By ▼ -1.02 (-0.46%)
PRL 34.40 Decreased By ▼ -0.22 (-0.64%)
SNGP 99.10 Decreased By ▼ -0.98 (-0.98%)
SSGC 26.75 Increased By ▲ 0.15 (0.56%)
TELE 8.98 Decreased By ▼ -0.10 (-1.1%)
TPLP 11.21 Decreased By ▼ -0.21 (-1.84%)
TRG 70.89 Decreased By ▼ -0.09 (-0.13%)
UNITY 11.42 Decreased By ▼ -0.17 (-1.47%)
WTL 1.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

  • وزیراعظم کی فٹبال ٹورنامنٹ چیمپئن بننے پر پاکستان فٹبال ٹیم، کوچز اور انتظامیہ کو مبارکباد
شائع June 11, 2026 اپ ڈیٹ June 11, 2026 12:33pm

پاکستان کی فٹبال ٹیم نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ 2026 جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں پاکستان نے فائنل میں افغانستان کو دو۔ صفر سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

پاکستان کی طرف سے شائق دوست اور ہارون حامد نے ایک، ایک گول کیا۔

قومی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔

اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چار ٹیموں میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش انڈر-23، اور میزبان مالدیپ شامل تھے۔

پاکستان نے 64 سال بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا۔ پاکستان آخری بار 1962 میں مردیکا کپ کے فائنل میں پہنچا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے پر پاکستان فٹبال ٹیم، کوچز اور انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان کی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے جو قومی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی فٹبال ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند رکھے گی۔

Comments

200 حروف