مارکٹس
پام آئل کے نرخ مسلسل دوسرے سیشن میں بڑھ گئے
- پام آئل بینچ مارک کنٹریکٹ کی قیمت میں 32 رنگٹ یا 0.71 فیصد اضافہ ریکارڈ
ملائیشین پام آئل فیوچرز کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے سیشن میں بھی اضافہ دیکھا گیا جسے حریف خوردنی تیل کی مضبوط قیمتیں، خام تیل کے نرخوں میں تیزی اور ملائیشین رنگٹ کی قدر میں کمی سے سہارا ملا۔
بورسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر اگست کی ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک کنٹریکٹ کی قیمت میں ابتدائی کاروبار کے دوران 32 رنگٹ یا 0.71 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 4,570 رنگٹ (1,123 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئے۔






















Comments