BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وفاقی بجٹ جمعہ کو پیش کیا جاسکتا ہے، وفاقی وزیر

  • 10 جون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بلانے کی سمریز بھیجی جاچکی ہیں، طارق فضل چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے منگل کو بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 12 جون (جمعہ) کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے شیئر کیا کہ 10 جون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بلانے کی سمریز بھیجی جاچکی ہیں۔

دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی ) کا اجلاس تاخیر کے بعد کل (بدھ) کو ہونا طے پایا ہے۔

نیشنل اکنامک کونسل اقتصادی منصوبہ بندی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کے لیے پاکستان کا سب سے اعلیٰ آئینی فورم ہے۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کی توقع تھی جس میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ بعدازاں بجٹ کو 10 جون تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔

بزنس ریکارڈر نے منگل کو رپورٹ کیا کہ حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی پیشکش کو 10 جون سے مؤخر کر کے 12 جون کرنے کا امکان ہے اور اس مجوزہ تبدیلی پر حتمی فیصلہ ایک یا دو دن میں متوقع ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ سے متعلق کئی اہم امور کو ابھی حتمی شکل دینا باقی ہے جس کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کے شیڈول پر نظرثانی کیلئے بات چیت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت ابھی جاری ہے اور محدود وقت کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے آنے والے مہینے نے اس عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

Comments

200 حروف