BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

سعودی عرب کی پورٹو ریکو کے خلاف 3-0 سے شاندار فتح، نئے کوچ کی زیرِ نگرانی پہلی کامیابی

  • سعودی ٹیم 9 جون کو سینیگال کے خلاف اپنا آخری وارم اپ میچ کھیلے گی
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب نے ہفتے کو ایک دوستانہ میچ میں پورٹو ریکو کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کرلی۔ شدید موسم کے باعث یہ میچ تقریباً دو گھنٹے تک معطل رہا تاہم اس فتح کے ساتھ ہی سعودی ٹیم نے نارتھ امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل اپنے نئے کوچ جارجیوس ڈونیس کی زیرِ نگرانی پہلی کامیابی سمیٹی ہے۔

میچ 21ویں منٹ میں اس وقت روک دیا گیا جب گرج چمک اور بجلی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر جانا پڑا اور تماشائیوں کو پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ یہ اقدام امریکی حفاظتی پروٹوکول کے مطابق کیا گیا جس کے تحت جب طوفان 8 میل کے دائرے میں موجود ہو تو کھیل کو معطل کر دیا جاتا ہے۔

بار بار بجلی چمکنے کے باعث لازمی 30 منٹ کے تعطل کے وقت کو کئی بار دوبارہ شروع کرنا پڑا جس کے بعد بالاآخر کھیل کا دوبارہ آغاز ہوسکا۔

سعودی عرب نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے اس وقت برتری حاصل کی جب سلطان مندش نے پینلٹی ایریا کے اندر حریف دفاع کی غلطی کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے بعد، 50 ویں منٹ میں عبداللہ الحمدان نے پچ پر آگے کی پوزیشن میں گیند کا کنٹرول حاصل کیا اور آگے بڑھتے ہوئے گول کیپر کے اوپر سے ایک نپے تلے انداز میں گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔

کپتان سالم الدوسری نے 88 ویں منٹ میں ایک بہترین سولو رن کے ساتھ آخری گول کیا جس سے ایکواڈور کے خلاف 2-1 سے ہونے والی شکست کے بعد سعودی عرب کو ایک حوصلہ افزا کامیابی ملی۔

سعودی ٹیم 9 جون کو سینیگال کے خلاف اپنا آخری وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ گروپ ایچ میں اسپین، یوراگوئے اور کیپ ورڈی کے ساتھ اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔

Comments

200 حروف