BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

نیشنل بینک اور چارٹر فار کمپیشن پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • شراکت داری کے تحت ملازمین کیلئے ملک گیر سطح پر ورچوئل آگاہی سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے پروگرام این بی پی ویلنَس فرسٹ 2.0 کے تحت چارٹر فار کمپیشن پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے ہیں۔

اس تعاون کا مقصد ملازمین میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو پیشہ ورانہ ویلنَس سپورٹ تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام مشاورت اور معاونتی خدمات کے ذریعے ذہنی صحت کے شعبے میں آگاہی اور بہتری کو فروغ دے گا۔

اس شراکت داری کے تحت ملازمین کیلئے ملک گیر سطح پر ورچوئل آگاہی سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا جن میں اسٹریس مینجمنٹ، جذباتی مضبوطی، ذہنی صحت، اضطراب کا موثر انتظام، صحت مند حدود اور پائیدار خود نگہداشت جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو چارٹر فار کمپیشن پاکستان سے وابستہ مستند ذہنی صحت کے ماہرین کے ذریعے خفیہ ٹیلی کونسلنگ کے ساتھ فزیکل مشاورتی خدمات تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی جنہوں نے جذباتی فلاح و بہبود کے فروغ، صحت مند ورک پلیس کلچر اور زیادہ معاون کام کے ماحول کی تشکیل کے مشترکہ عزم کی تصدیق ہے۔

این بی پی ویلنَس فرسٹ 2.0 کا مقصد ملازمین میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی، ذہنی توازن اور معاون نظاموں تک رسائی کو فروغ دینا ہے تاکہ صحت مند، متوازن اور مضبوط افرادی قوت تشکیل دی جاسکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف