ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان میکسیکو نے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو 1-0 سے ہرا دیا
- گھانا کو ہرا کر کامیابی سمیٹنے والی پلیئنگ الیون میں بڑی تبدیلیاں، میکسیکن کوچ جیویر اگوئیرے نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے نو نئے کھلاڑی میدان میں اتار دیے
ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان میکسیکو نے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر اپنی تیاریوں کا جاندار آغاز کیا ہے۔ روز باول اسٹیڈیم میں 78 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے اس میچ کا فیصلہ 28 ویں منٹ میں ہوا، جب یوہان واسکیز نے کارنر کک پر شاندار ہیڈر کے ذریعے گول اسکور کیا۔
میکسیکن کوچ جیویر اگوئیرے نے گھانا کے خلاف پچھلی الیون میں 9 بڑی تبدیلیاں کر کے نئے کھلاڑیوں کو آزمایا، جنہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ آسٹریلیا کو پہلے ہاف میں محمد توری کی صورت میں گول برابر کرنے کا سنہری موقع ملا، مگر وہ خالی پول میں گیند ڈالنے میں ناکام رہے۔ دوسرے ہاف میں میکسیکو کے 40 سالہ تجربہ کار گول کیپر گیلرمو اوچوا نے آسٹریلوی حملوں کو ناکام بنا کر برتری برقرار رکھی۔ اس میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے کوچز کے لیے حتمی اسکواڈز کا انتخاب ایک کڑا امتحان بن گیا ہے۔
























Comments