BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.47%)
KSE100 Decreased By (-0.1%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.71 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
DFML 17.85 Increased By ▲ 0.36 (2.06%)
DGKC 188.65 Increased By ▲ 1.43 (0.76%)
FABL 93.39 Decreased By ▼ -0.32 (-0.34%)
FCCL 51.70 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 303.44 Decreased By ▼ -0.34 (-0.11%)
HUBC 199.48 Increased By ▲ 0.52 (0.26%)
HUMNL 9.72 Decreased By ▼ -0.13 (-1.32%)
KEL 6.01 Decreased By ▼ -0.05 (-0.83%)
LOTCHEM 26.08 Decreased By ▼ -0.09 (-0.34%)
MLCF 91.13 Decreased By ▼ -0.10 (-0.11%)
OGDC 315.00 Increased By ▲ 1.61 (0.51%)
PAEL 34.95 Decreased By ▼ -0.29 (-0.82%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 237.99 Decreased By ▼ -1.63 (-0.68%)
PPL 219.76 Decreased By ▼ -1.60 (-0.72%)
PRL 89.70 Decreased By ▼ -1.52 (-1.67%)
SNGP 90.61 Decreased By ▼ -0.26 (-0.29%)
SSGC 23.18 Decreased By ▼ -0.12 (-0.52%)
TELE 7.45 Decreased By ▼ -0.16 (-2.1%)
TPLP 12.11 Decreased By ▼ -0.45 (-3.58%)
TRG 55.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.42%)
UNITY 7.96 Decreased By ▼ -0.06 (-0.75%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

ٹیکسٹائل اشیا کی نئی درآمدی ویلیوز جاری

  • چین سے درآمد ہونے والی اہم ٹیکسٹائل مصنوعات، خصوصاً ٹیکسٹائل لائننگ اور انویزیبل کوٹیڈ لائننگ فیبرک کے لیے نظرثانی شدہ کسٹمز ویلیوز جاری
شائع اپ ڈیٹ

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے چین سے درآمد ہونے والی اہم ٹیکسٹائل مصنوعات، خصوصاً ٹیکسٹائل لائننگ اور انویزیبل کوٹیڈ لائننگ فیبرک کے لیے نظرثانی شدہ کسٹمز ویلیوز جاری کر دی ہیں۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان اشیا کی کسٹمز ویلیو پہلے سے موجود ویلیو ایشن رُولنگ نمبر 1730-2023 کے تحت طے کی گئی تھی، جو کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 25A کے تحت نافذ کی گئی تھی۔ بعد ازاں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا کہ ان اشیا کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث موجودہ ویلیو کو ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

ان شکایات کے بعد ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ اشیاء کی کسٹمز ویلیو کی دوبارہ تعین کا عمل شروع کیا اور تمام متعلقہ فریقین کو ملاقاتوں کے لیے مدعو کیا گیا تاکہ ان کے تحفظات سنے جا سکیں۔ اجلاس میں درآمد کنندگان نے مؤقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو چکی ہیں اور حقیقی لین دین کی قیمتیں بھی اسی رجحان کی عکاسی کرتی ہیں، لہٰذا دفعہ 25 کے تحت قیمتوں کو عالمی رجحانات کے مطابق ازسرنو مقرر کیا جانا چاہیے۔

محکمے نے اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فروری سے اپریل 2026 تک کے 90 دنوں کے درآمدی ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جبکہ اسٹیک ہولڈرز کی فراہم کردہ دستاویزات اور نمونوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس تجزیے کے نتیجے میں یہ پایا گیا کہ موجودہ کسٹمز ویلیوز میں نظرثانی ضروری ہے۔

تمام دستیاب معلومات اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ نے فیصلہ کیا کہ ان اشیاء کی کسٹمز ویلیو کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 25(6) کے تحت ازسرنو طے کی جائے، تاکہ قیمتوں کا تعین شفاف، منصفانہ اور قانونی تقاضوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف