BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

لکی موٹرز نے چین کی جی اے سی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرادیں

  • آئیون اور ہائپٹیک برانڈز کے تحت چار نئی گاڑیاں باقاعدہ طور پر متعارف کرائی گئیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی آٹوموبائل مینوفیکچرر اور ڈسٹری بیوٹر لکی موٹرز کارپوریشن نے باقاعدہ طور پر چین کی جی اے سی موٹر کو پاکستان میں لانچ کردیا ہے جو ملک کی آٹو انڈسٹری میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

ایک بیان کے مطابق آئیون (AION) اور ہائپٹیک (HYPTEC) برانڈز کے تحت چار نئی گاڑیاں باقاعدہ طور پر متعارف کرائی گئیں جن میں اپنی منفرد گلونگ (اوپر کی طرف کھلنے والے) دروازوں کی خصوصیت کے ساتھ ہائپٹیک ایچ ٹی، آئیون وی، آئیون ای ایس اور آئیون یو ٹی شامل ہیں۔

ان رونمائی نے جی اے سی کی اس توجہ کو اجاگر کیا کہ وہ انٹیلیجنس موبلٹی، الیکٹریفیکیشن، پریمیم ڈیزائن، جدید حفاظتی ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ کنیکٹیویٹی پر خاص توجہ دے رہا ہے۔

قبل ازیں مارچ میں لکی سیمنٹ کی ذیلی کمپنی لکی موٹرز نے گوانگ زو آٹو موبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ (جی اے سی) کے ساتھ ایک خصوصی شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایل ایم سی کو پاکستان میں جی اے سی کے نیو انرجی وہیکل (این ای وی) برانڈز متعارف کرانے کے حقوق حاصل ہوئے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لکی موٹرز کارپوریشن کے سی ای او محمد فیصل نے کمپنی کے سفر اور پاکستان کے آٹو موٹیو سیکٹر میں اس کے بڑھتے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایل ایم سی کے طویل المدتی وژن، مینوفیکچرنگ کے عزائم اور پاکستانی مارکیٹ میں عالمی سطح پر مسابقتی سفری سہولیات لانے کے عزم کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے ایل ایم سی اور جی اے سی کے مابین اس تزویراتی شراکت داری کو ایک طویل المدتی تعاون قرار دینے پر بھی زور دیا جس کا محور انوویشن، ٹیکنالوجی اور فیوچر موبلٹی ہیں۔

محمد علی ٹبہ نے کہا کہ پاکستان کے وسیع تر معاشی منظر نامے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے صنعتی فروغ، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کے مینوفیکچرنگ اور موبلٹی نظام کو مضبوط بنانے میں عالمی تعاون کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کیا۔

جی اے سی انٹرنیشنل کے صدر وی ہائی گانگ نے جی اے سی کے عالمی وژن اور تزویراتی شراکت داریوں کے ذریعے کمپنی کی مسلسل بین الاقوامی توسیع کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی جبکہ پاکستانی مارکیٹ کے لیے جی اے سی کے منصوبوں کا ذکر کیا جس میں ٹیکنالوجی کا اشتراک اور جدید سفری سہولیات متعارف کرانا شامل ہے۔

لانچنگ تقریب نے پاکستان میں پریمیم اور تکنیکی طور پر جدید ترین سفری سہولیات کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے جی اے سی اور ایل ایم سی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کی۔

Comments

200 حروف