کھیل
چیمپئنز لیگ فائنل سے قبل شکست پر پی ایس جی کے مینیجر لوئس اینریک ناخوش
- پی ایس جی اب 30 مئی کو ہی میدان میں اترے گی، جہاں چیمپئنز لیگ کے فائنل میں اس کا مقابلہ آرسینل سے ہوگا اور وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے مینیجر لوئس اینریک نے لیگ ون کے آخری میچ میں ٹیم کی سست کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئنز لیگ فائنل سے قبل اپنا پرانا جوش و جذبہ بحال کریں۔
پے در پے پانچواں ٹائٹل پہلے ہی اپنے نام کرنے والی پی ایس جی کو اتوار کے روز روایتی حریف پیرس ایف سی کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لوئس اینریک نے کہا کہ اس میچ کے بارے میں کچھ بھی مثبت کہنے کو نہیں ہے۔ جب آپ بغیر کسی مقصد یا جذبے کے فٹبال کھیلتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
پی ایس جی اب براہِ راست 30 مئی کو ایکشن میں نظر آئے گی، جہاں وہ فائنل میں آرسینل کے خلاف اپنے چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ہسپانوی مینیجر نے مزید کہا کہ تاریخ کے اس اہم ترین میچ کے لیے کھلاڑیوں کو الگ سے ترغیب دینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

























Comments