BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

پاک چین سرمایہ کاری سفارت کاری، 13 ارب ڈالر کے پائپ لائن پراجیکٹ کو جوائنٹ وینچرز میں بدلنے کی کوشش

  • سی پیک فیز-ٹو کو زراعت، معدنیات، آئی سی ٹی اور صنعتی تعاون پر مرکوز کیا جا رہا ہے، پاکستانی سفیر
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی چین کی جانب سرمایہ کاری سفارت کاری سی پیک فیز-ٹو کے تحت اب بنیادی ڈھانچے سے آگے بڑھ کر سرمایہ کاری پر مبنی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کا مقصد گزشتہ دو برسوں میں تیار ہونے والے 13 ارب ڈالر کے پائپ لائن پراجیکٹ کو مشترکہ منصوبوں، برآمدات اور صنعتی صلاحیت میں تبدیل کرنا ہے۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کے مطابق اسلام آباد اب چینی کمپنیوں کے ساتھ سیکٹر مخصوص بزنس کانفرنسز کی ایک نئی سیریز کی تیاری کر رہا ہے۔ ان میں 24 مئی کو ہانگژو میں آئی سی ٹی اور ٹیلی کام کانفرنس، جولائی کے وسط میں کراچی میں فارماسیوٹیکل، بایوٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے کی کانفرنس، اگست میں اسلام آباد میں سیمی کنڈکٹرز اور چِپ ڈیزائن جبکہ ستمبر میں سیالکوٹ میں سرجیکل آلات، میڈیکل ایکوپمنٹ اور اسپورٹس گڈز کی کانفرنس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز-ٹو کو زراعت، معدنیات، آئی سی ٹی اور صنعتی تعاون پر مرکوز کیا جا رہا ہے، جس میں ویلیو ایڈیشن اور ایکسپورٹ پر مبنی مینوفیکچرنگ پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق زراعت میں صرف کاشتکاری نہیں بلکہ فوڈ پروسیسنگ، ڈیری، لاجسٹکس، کولڈ چین اور دیگر ویلیو ایڈڈ شعبے شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر کے مطابق معدنیات کے شعبے میں خام مال کی برآمد کے بجائے ریفائننگ اور ڈیپ پروسیسنگ پر فوکس کیا جا رہا ہے، جبکہ آئی سی ٹی میں ای کامرس، فِن ٹیک، اے آئی، فائیو جی، فائبر آپٹکس اور موبائل ڈیوائسز شامل ہیں۔ ہانگژو کانفرنس اسی تناظر میں منعقد کی جا رہی ہے کیونکہ یہ چین کا بڑا ٹیکنالوجی حب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے سرمایہ کاری کے لیے سیکٹر بیسڈ پالیسی بُک تیار کی ہیں اور اب ایم او یوز کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ حکومت نے فالو اپ کا ایک تین سطحی نظام بھی متعارف کرایا ہے، جس میں بی او آئی، ایس آئی ایف سی اور وزیراعظم کی سطح پر نگرانی شامل ہے۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکس، ٹیرف، یوٹیلیٹی لاگت اور پالیسی تسلسل جیسے مسائل پر اصلاحات کی ضرورت ہے، کیونکہ سرمایہ کار پاکستان کا موازنہ خطے کے دیگر ممالک سے کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پالیسی استحکام اور برآمدی مسابقت کے بغیر غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن نہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.