BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

متحدہ عرب امارات کے قریب سے بحری جہاز قبضے میں لینے کی اطلاعات

  • دو بحری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ جہاز غالباً ہنڈوراس کے پرچم بردار ہوئی چوان ماہی گیری تحقیقاتی جہاز ہے
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی بحری ایجنسی یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ( یوکے ایم ٹی او) نے کہا ہے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے شمال مشرق میں لنگر انداز ایک جہاز پر نامعلوم افراد سوار ہو گئے، جس کے بعد اسے ایرانی علاقائی پانیوں کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔

دو بحری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ جہاز غالباً ہنڈوراس کے پرچم بردار ہوئی چوان ماہی گیری تحقیقاتی جہاز ہے۔

ذرائع کے مطابق اس جنگ کے دوران، جو 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہوئی، ایران اب تک کم از کم دو دیگر جہاز بھی قبضے میں لے چکا ہے۔

یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن نے جہاز کے سیکیورٹی افسر کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعہ فجیرہ کے شمال مشرق میں 38 بحری میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر پیش آیا۔

برطانوی میری ٹائم رسک مینجمنٹ گروپ وینگارڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو 0545 جی ایم ٹی پر رپورٹ ہوا۔

وینگارڈ کے مطابق ”کمپنی کے سیکیورٹی افسر نے اطلاع دی کہ لنگر انداز جہاز کو ایرانی اہلکاروں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”اطلاعات کے مطابق جہاز کو ایرانی علاقائی پانیوں کی جانب لے جایا جا رہا ہے“، اور یہ بھی بتایا کہ جہاز سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور اس نے آٹومیٹڈ آئیڈینٹی فکیشن سسٹم (اے آئی ایس) کے ذریعے اپنی پوزیشن کی ترسیل بھی بند کر دی ہے۔

جہاز کے آپریٹر، جسے شپنگ ڈیٹا بیسز میں مارشل آئی لینڈز میں قائم ایس جی نیویگیشن کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے، سے تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

جہاز کو آخری بار خلیج عمان میں دیکھا گیا تھا، جو 12 مئی کو ایران کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کے اندر تھا، یہ معلومات میری ٹائم ٹریکنگ پلیٹ فارم میری ٹائم ٹریفک کے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کسی بھی ملک کے ساحل سے 24 بحری میل (38 کلومیٹر) تک کے علاقے کو کہا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف