کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 4700 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 4700 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے کے اضافے سے 9204 روپے ہوگئی۔






















Comments