ٹیڈ لاسو کے اداکار نے امریکہ کے سیکنڈ ٹیئر کلب سے معاہدہ کر لیا
- فٹ بال ہمیشہ سے میری زندگی اور شناخت کا ایک بڑا حصہ رہا ہے، فرنینڈز
مقبول ٹی وی سیریز ٹیڈ لاسو کے اداکار کرسٹو فرنینڈز نے اپنی فٹ بالر کی اداکاری کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ 35 سالہ فرنینڈز نے امریکی فٹ بال کے دوسرے درجے (سیکنڈ ٹیئر) کے کلب ایل پاسو لوکوموٹیو ایف سی کے ساتھ باقاعدہ پیشہ ورانہ معاہدہ کر لیا ہے۔
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے فرنینڈز جوانی میں فٹ بال کھیلتے تھے مگر 15 سال کی عمر میں گھٹنے کی انجری کے باعث انہیں کھیل چھوڑنا پڑا تھا۔ تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اداکاری کے ساتھ ساتھ فٹ بال میں واپسی کی کوششیں جاری رکھیں۔ رواں سال کے آغاز میں انہوں نے میجر لیگ ساکرز کے کلب شکاگو فائر کے ساتھ ٹریننگ بھی کی اور اب دو ماہ کے ٹرائلز کے بعد وہ ایل پاسو کا حصہ بن گئے ہیں۔
فرنینڈز کا کہنا ہے کہ فٹ بال ہمیشہ سے میری زندگی اور شناخت کا اہم حصہ رہا ہے، میں شاید ایک دیوانہ ہوں جو دیوانہ وار خواب دیکھتا ہے۔ کلب کے ہیڈ کوچ جونیئر گونزالیز نے ان کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹو کی شمولیت سے ٹیم کی فارورڈ لائن مضبوط ہوگی اور ان کا جوش و جذبہ ڈریسنگ روم کے ماحول کو مثبت بنائے گا۔
























Comments