کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 744 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 744 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6687 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11100 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 373 روپے کے اضافے سے 8445 روپے ہوگئی۔

























Comments