BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

مضبوط ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سونا سستا ہوگیا

  • اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4,694.26 ڈالر فی اونس پر آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی رہی، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور امریکہ ایران امن مذاکرات میں تعطل کے باعث مہنگائی اور شرح سود بلند رہنے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔

اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4,694.26 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ گزشتہ ہفتے یہ 2.5 فیصد کمی کے ساتھ چار ہفتوں کی مسلسل تیزی کا سلسلہ توڑ چکا تھا۔ امریکی فیوچر گولڈ بھی 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 4,697.60 ڈالر پر بند ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اگر چاہے تو براہ راست رابطہ کر کے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر سکتا ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار ہرگز حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے ایران کے لیے ثالثی کرنے والے ملک پاکستان کا مجوزہ دورہ بھی منسوخ کر دیا، جس سے سفارتی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے واپس جا چکے تھے اور صرف پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ادھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی مضبوطی اور اسٹاک فیوچرز میں کمی نے عالمی مالیاتی منڈیوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی نظریں اب امریکی فیڈرل ریزرو کے شرح سود کے فیصلے پر مرکوز ہیں، جو بدھ کو متوقع ہے۔

دوسری جانب چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کار عالمی اقتصادی صورتحال اور مرکزی بینکوں کی آئندہ پالیسیوں کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں۔

Comments

200 حروف