BR100 Increased By (1.4%)
BR30 Increased By (1.58%)
KSE100 Increased By (1.12%)
KSE30 Increased By (1.31%)
BAFL 62.13 Increased By ▲ 0.49 (0.79%)
BIPL 28.42 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
BOP 37.13 Increased By ▲ 0.28 (0.76%)
CNERGY 8.50 Increased By ▲ 0.18 (2.16%)
DFML 20.52 Decreased By ▼ -0.07 (-0.34%)
DGKC 233.98 Increased By ▲ 7.08 (3.12%)
FABL 104.18 Increased By ▲ 2.62 (2.58%)
FCCL 58.63 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
FFL 18.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
GGL 26.43 Decreased By ▼ -0.19 (-0.71%)
HBL 318.15 Increased By ▲ 12.24 (4%)
HUBC 235.65 Increased By ▲ 2.04 (0.87%)
HUMNL 11.25 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
KEL 8.17 Decreased By ▼ -0.07 (-0.85%)
LOTCHEM 30.56 Increased By ▲ 1.18 (4.02%)
MLCF 109.51 Increased By ▲ 2.34 (2.18%)
OGDC 348.72 Increased By ▲ 3.29 (0.95%)
PAEL 46.72 Increased By ▲ 1.33 (2.93%)
PIBTL 18.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
PIOC 286.21 Increased By ▲ 1.65 (0.58%)
PPL 252.66 Increased By ▲ 3.95 (1.59%)
PRL 36.45 Increased By ▲ 0.16 (0.44%)
SNGP 120.55 Increased By ▲ 1.78 (1.5%)
SSGC 32.35 Increased By ▲ 0.98 (3.12%)
TELE 9.09 Decreased By ▼ -0.12 (-1.3%)
TPLP 12.54 Increased By ▲ 0.90 (7.73%)
TRG 67.30 Decreased By ▼ -0.32 (-0.47%)
UNITY 10.75 Decreased By ▼ -0.18 (-1.65%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)
کاروبار اور معیشت

برآمد کنندگان کا بوجھ کم کرنے کے لیے کے پی ٹی ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں ریلیف کا اعلان

  • شپمنٹ میں تاخیر کے باعث ٹرمینل یارڈز میں پھنسے ہوئے برآمدی کنٹینرز کے لیے ریلیف فراہم کر دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خلیجی ممالک جانے والی شپمنٹس میں حالیہ رکاوٹوں سے متاثرہ برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ ریلیف ان شپمنٹ تاخیر کے بعد سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے برآمدی کنٹینرز ٹرمینل یارڈز میں پھنس گئے تھے اور تاجروں پر مالی دباؤ بڑھ گیا تھا۔

وزارت بحری امور کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کے جی ٹی ایل پر یکم مارچ سے 20 مارچ 2026 تک کے عرصے کے لیے 50 فیصد رعایت کےآئی سی ٹی پر یکم سے 10 مارچ تک 50 فیصد رعایت اور ایس اے پی ٹی پر 11 سے 31 مارچ تک 25 فیصد رعایت حاصل کی ہے۔ ان مراعات کا اطلاق ان برآمدی کنٹینرز پر ہوگا جو ٹرمینلز پر آپریشنل مسائل کی وجہ سے لوڈ نہیں ہو سکے تھے۔

کے پی ٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہد احمد نے وفاقی وزیر کی ہدایات پر ٹرمینل آپریٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد برآمد کنندگان کے خدشات دور کرنے کے لیے ان کوششوں کی سربراہی کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان مراعات کا مقصد درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان پر مالی دباؤ کم کرنا، زیر التواء کنسائنمنٹس کو کلیئر کرنا اور کارگو کلیئرنس کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام برآمدی شعبے کی حمایت، تجارت کے تسلسل کو یقینی بنانے اور لاجسٹک رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بحری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ زیادہ سہولت کار اور تجارت دوست رویہ اپنائیں، تاکہ آپریشنل تاخیر اسٹیک ہولڈرز کے لیے اضافی اخراجات کا باعث نہ بنے۔

جنید چوہدری نے پورٹس اور ٹرمینلز کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ لاجسٹکس اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ریلیف کے اقدامات بحری شعبے کو مزید فعال اور مسابقتی بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں اور موثر پورٹ آپریشنز معاشی استحکام، برآمدات میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ناگزیر ہیں۔

Comments

200 حروف