BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
مارکٹس

آذربائیجان پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کیلئے تیار

  • پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی سوکار سپلائی فراہم کرنے کے لیے کمربستہ ہے، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی سوکار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان توانائی کی بڑھتی ہوئی قلت کو دور کرنے کے لیے اسپاٹ کارگوز کی تلاش میں ہے۔

سوکار نے بتایا کہ سوکار ٹریڈنگ اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے درمیان 2025 میں طے پانے والے ایک فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستانی خریدار کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ تیز رفتار طریقہ کار کے ذریعے براہ راست ایل این جی کارگوز خرید سکے۔

کمپنی نے رائٹرز کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جیسے ہی پی ایل ایل کی جانب سے متعلقہ درخواست جمع کرائی جائے گی، سوکار پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سوکار نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا ایسی کوئی درخواست پہلے ہی موصول ہو چکی ہے، پہلی کھیپ کی ترسیل کب ہو سکتی ہے یا اس معاہدے کے تحت کس کی تیار کردہ ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

پاکستان، جو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے بڑی حد تک گیس پر انحصار کرتا ہے، مقامی پیداوار میں کمی اور ایران کے ساتھ جنگ کے باعث سپلائی میں تعطل کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے۔

Comments

200 حروف