مارکٹس
ایک سال کی بلند ترین سطح، گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ 1.07 ارب ڈالر سرپلس رہا
- رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم، 174 ملین ڈالر سرپلس میں تبدیل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے مارچ 2026 میں 1.07 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔
اس شاندار اضافے کی بدولت مالی سال 2026 کے پہلے نو ماہ کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ اب 174 ملین ڈالر سرپلس ہوچکا ہے جبکہ پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک کو 896 ملین ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا۔
مرکزی بینک نے فروری کے کرنٹ اکاؤنٹ ڈیٹا میں بھی ترمیم کی ہے جس کے تحت فروری کا سرپلس پہلے سے رپورٹ شدہ 427 ملین ڈالر کے بجائے اب 231 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں اس اضافے کی اصل وجہ اشیاء و خدمات کے تجارتی خسارے میں کمی اور ترسیلاتِ زر میں ہونے والا خاطر خواہ اضافہ ہے۔

























Comments