کاروبار اور معیشت
سوئی سدرن کا اتوار کو صنعتی صارفین کے لیے 24 گھنٹے گیس معطل کرنے کا اعلان
فیصلہ تمام شعبوں کے درمیان لوڈ کو مناسب طریقے سے مینج کرنے اور لائن پیککو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا، انتظامیہ
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ تمام صنعتی صارفین (بشمول کیپٹیو پاور پلانٹس) کو گیس کی فراہمی اتوار کے دن 24 گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔
ایس ایس جی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے یہ فیصلہ تمام شعبوں کے درمیان لوڈ کو مناسب طریقے سے مینج کرنے اور لائن پیک (گیس پائپ لائن کے پریشر) کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ گیس کی بندش اتوار 12 اپریل 2026 کو صبح 8 بجے سے پیر 13 اپریل 2026 صبح 8 بجے تک رہے گی۔






















Comments