BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

برآمدی نمو میں رکاوٹیں، اسٹیک ہولڈرز کا حکومت سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

  • اجلاس میں تحقیق و ترقی کے شعبے میں موجود خلا پر بھی روشنی ڈالی گئی
شائع اپ ڈیٹ

چاول کے شعبے سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے برآمدی نمو میں حائل پالیسی اور آپریشنل چیلنجز کو حل کرنے کے لیے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ تاخیر اور نااہلی عالمی منڈیوں میں ملک کی مسابقت کو کمزور کر رہی ہے۔

ان خدشات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کے سامنے کیا گیا جنہوں نے صنعت کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور برآمدی شعبوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

یہ مطالبات لاہور چیمبر کے نمائندوں، چاول کے بڑے برآمد کنندگان اور تاجروں کی جانب سے پیش کیے گئے جنہوں نے ترقی کے تسلسل اور تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

ان مسائل پر ایک ظہرانے کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں چاول کی ویلیو چین سے وابستہ اہم اسٹیک ہولڈرز نے اس شعبے کو درپیش چیلنجز پر غور و خوص کرنے کے لیے ملاقات کی۔

شرکاء نے ڈیوٹی ڈرا بیک آف ٹیکسز اینڈ لیویز کی ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واجبات کے اس بیک لاگ سے برآمد کنندگان کی لیکویڈٹی اور آپریشنل کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے ایران اور مشرقِ بعی کی منڈیوں کے لیے برآمدی طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا اور ضابطہ جاتی رکاوٹوں کے خاتمے اور تجارتی سہولت کاری کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں تحقیق و ترقی کے شعبے میں موجود خلا پر بھی روشنی ڈالی گئی، جہاں شرکاء نے پیداواری صلاحیت اور معیار کو بڑھانے کے لیے جدت طرازی، بیجوں کی بہتر اقسام اور جدید زرعی طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments

200 حروف