پی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز کی راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست
- 183رنز کا ہدف ملتان سلطان نے 16اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
لاہور میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔
سیم بلنگز نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کامران غلام نے 35 اور ڈیان فورسٹر نے 24رنز سکور کئے۔
سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عرفات مہناس نے 2 جب کہ پیٹر سِڈل اور محمد اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
183 رنز کا ہدف ملتان سلطان نے 16 اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 38گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
جوش فلیپی نے 56 رنز اسکور کئے، 30 گیندوں پر مشتمل اُن کی اننگز میں 3چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ شان مسعود 27 اور کپتان آشٹون ٹرنر 26رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

























Comments