BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

شدید بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

  • آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز جیسے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین موسم کی وارننگ (الرٹ) کے مطابق پیر سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ الرٹ کے مطابق تیز بارشوں کے باعث 6 اپریل کو شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبر پختونخوا کے مقامی ندی نالوں اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے جب کہ 7 اور 8 اپریل کو کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات کے مقامی نالوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ژالہ باری اور آندھی سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

پیش گوئی کے مطابق آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز جیسے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ آج سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو بدھ تک ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (جبکہ چند مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری) کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات کے وقت سندھ، بالائی و وسطی پنجاب، جنوبی و وسطی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف