BR100 Decreased By (-0.71%)
BR30 Decreased By (-1.37%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.59%)
BAFL 56.84 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.92 Decreased By ▼ -0.20 (-1.52%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.22 Decreased By ▼ -0.34 (-1.74%)
HBL 304.98 Decreased By ▼ -1.12 (-0.37%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.22 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.99 Decreased By ▼ -2.74 (-0.87%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 241.95 Decreased By ▼ -1.26 (-0.52%)
PPL 221.30 Decreased By ▼ -5.61 (-2.47%)
PRL 91.20 Decreased By ▼ -1.82 (-1.96%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.56 Decreased By ▼ -0.24 (-3.08%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.25 Decreased By ▼ -0.31 (-0.55%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

طاقت کے زور پر آبنائے ہرمز کھلوانا غیر حقیقی ہے، فرانسیسی صدر

  • کچھ حلقے فوجی آپریشن کے ذریعے طاقت کے بل پر آبنائے ہرمز کو آزاد کرانے کے خیال کی حمایت کر رہے ہیں، ایمانوئل میکخواں
شائع اپ ڈیٹ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوجی طاقت کے ذریعے کھلوانا غیر حقیقی سوچ ہے، ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادیوں کو آبی گزرگاہ کھلوانے کے چیلنج کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہونے والے تنازع میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ تہران نے عالمی تیل اور گیس کی سپلائی کے لیے اہم اس راستے کو بند کر رکھا ہے۔

جنوبی کوریا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایمانوائل میکخواں نے کہا کہ کچھ حلقے فوجی آپریشن کے ذریعے آبنائے ہرمز کو آزاد کرانے کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن فرانس نے کبھی اس آپشن کی تائید نہیں کی کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی میں طویل وقت لگے گا اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور بیلسٹک میزائلوں کے سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔

میکخواں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی صرف ایران کے ساتھ مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے نیٹو اور دیگر اتحادیوں پر ٹرمپ کی تنقید کے حوالے سے کہا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے اپنے طور پر کیے گئے فیصلوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ان کی اہلیہ سے متعلق نازیبا ریمارکس اس حساس وقت کے لحاظ سے بالکل بھی مناسب نہیں تھے۔

Comments

Comments are closed.