BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کھیل

سنگل فارمیٹ پر فوکس، کوہلی کی آئی پی ایل میں دھواں دھار انٹری

  • ورلڈ کپ فتح کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے 37 سالہ کوہلی اب مکمل توجہ آئی پی ایل پر مرکوز کیے ہوئے ہیں
شائع March 29, 2026 اپ ڈیٹ March 29, 2026 07:10pm

ویرات کوہلی کی بین الاقوامی مصروفیات میں کمی کے فیصلے نے ان کی رنز بنانے کی جستجو کو کم نہیں کیا، جس کا ثبوت آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں ان کی 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز ہے جس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو فتح دلائی۔

37 سالہ کوہلی 2024 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس انہوں نے 123 ٹیسٹ پر مشتمل اپنے طویل کیریئر کا بھی اختتام کر دیا تھا، جس کے بعد اب وہ صرف ون ڈے فارمیٹ تک محدود ہیں۔

بنگلورو کے کپتان رجت پاٹیدار نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح کے بعد کہا کہ کوہلی اپنے عروج پر ہیں اور ان کی نیٹ پریکٹس میں وہی پرانی توانائی اور غلبہ پانے کی تڑپ نظر آتی ہے۔ کوہلی، جنہوں نے اسٹیڈیم میں گونجتے اپنے نام کے نعروں کے درمیان فاتحانہ شاٹ کھیلا کا کہنا تھا کہ صرف ایک فارمیٹ کھیلنے سے انہیں ذہنی طور پر ہشاش بشاش رہنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 15 سال کے مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے تھے، اس لیے یہ وقفے ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوئے۔

یہ جیت بنگلورو کے لیے جذباتی اہمیت کی حامل بھی تھی، کیونکہ گزشتہ سال پہلی آئی پی ایل ٹرافی کی خوشیاں اسٹیڈیم کے باہر بھگڈر میں 11 افراد کی ہلاکت کے باعث سوگ میں بدل گئی تھیں۔ اس حادثے کی یاد میں بنگلورو نے 11 نشستیں خالی رکھیں، کھلاڑیوں نے وارم اپ کے دوران 11 نمبر کی شرٹس پہنیں اور میچ کے دوران سیاہ پٹیاں باندھ کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Comments

200 حروف