BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات، ٹرمپ کا ایران کو سنجیدہ ہونے کا مشورہ

  • ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے، ورنہ واپسی کا راستہ نہیں بچے گا، امریکی صدر، فی الحال ہماری پالیسی صرف مزاحمت ہے، عباس عراقچی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے وہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے، ورنہ واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے نیول چیف علی رضا تنگیری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق تنگیری آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے براہِ راست ذمہ دار تھے۔

جنگ بندی کے لیے امریکی امن منصوبے کی خبروں کے درمیان پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی سہولت کاری کر رہا ہے اور 15 نکاتی امریکی منصوبے پر تہران میں غور کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ ایران عسکری طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اسے اب سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے براہِ راست مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ہماری پالیسی صرف مزاحمت ہے، البتہ دوست ممالک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

میدانِ جنگ میں اسرائیل نے اصفہان، شیراز اور بندر عباس کے ساتھ ساتھ پہلی بار افغان سرحد کے قریب مشہد اور بیرجند پر بھی بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ جوابی کارروائی میں ایران نے خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ابوظہبی میں بیلسٹک میزائل کے ملبے سے دو افراد ہلاک جبکہ سعودی عرب نے 18 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے متنبہ کیا ہے کہ اس تنازعے سے عالمی تجارت 80 سال کے بدترین تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔

Comments

Comments are closed.