BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کراچی اور لاہور میں کل سے ہفتے بھر طویل بارشوں کا امکان

  • آندھی اور ژالہ باری سے سائن بورڈز، بجلی کے کھمبے، سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ 25 مارچ سے کراچی، ٹھٹھہ ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری (اولے پڑنے) کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26 مارچ اور پھر 28 اور 29 مارچ کو وقفے وقفے سے ان شہروں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران آندھی اور ژالہ باری (اولے) سے سائن بورڈز، بجلی کے کھمبے، سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک جامع ویدر ایڈوائزری میں ملک بھر میں 24 مارچ کی شام سے 30 مارچ تک ایک ہفتے پر محیط بارشوں، آندھی اور کہیں کہیں ژالہ باری (اولے پڑنے) کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ آج رات جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 27 مارچ تک شدت اختیار کر جائے گا اور رواں ماہ کے اختتام تک برقرار رہے گا۔

24 مارچ (شام) سے 25 مارچ تک اور پھر 27 مارچ (رات) سے 29 مارچ کے دوران بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مکران کا ساحل (گوادر، پسنی، اورماڑہ)، کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات، خضدار اور پنجگور شامل ہیں۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری (اولے پڑنے) کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی دو واضح لہریں دیکھی جائیں گی۔ پہلی لہر 25 سے 26 مارچ تک چترال، سوات، ایبٹ آباد اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بنے گی۔ اس کے بعد ایک زیادہ وسیع سلسلہ 28 سے 30 مارچ تک متوقع ہے جو ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بلند بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور برف باری لائے گا۔

وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف حصوں اور بڑے شہروں جیسے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پہلا سلسلہ 25 اور 26 مارچ کے درمیان متوقع ہے جبکہ دوسرا اور زیادہ اہم سلسلہ 28 مارچ کی شام سے شروع ہو کر 30 مارچ تک برقرار رہے گا۔ کئی اضلاع میں کہیں کہیں ژالہ باری (اولے پڑنے) کا بھی امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول وادی نیلم، مظفرآباد، گلگت، اسکردو اور ہنزہ میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ شدید موسمی سرگرمیاں 28 سے 30 مارچ کے دوران متوقع ہیں جبکہ کشمیر کے بعض مقامات پر ژالہ باری (اولے پڑنے) اور انتہائی شدید بارش کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ (تودے گرنے) کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

جبکہ محکمے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ تک اور خیبر پختونخوا کے مقامی برساتی نالوں اور ندیوں میں 28 سے 30 مارچ تک طغیانی اور سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔

محکمہ نے مزید کہا کہ ژالہ باری اور آندھی کے طوفان سے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید برآں، محکمے نے سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اضافی احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کسان اپنی فصلوں کے معاملات کو موجودہ موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں، ساتھ ہی یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ اس دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

Comments

Comments are closed.