BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
پاکستان

کفایت شعاری پالیسی، سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد

  • فیصلہ ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں حالیہ 200 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

حکومتی اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری پالیسی کو فروغ دینے کے لیے تمام سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین فیول کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ہائی آکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی میں حالیہ 200 روپے فی لٹر اضافے کے بعد کیا گیا۔

نئے ہدایت نامہ کے تحت سرکاری محکموں پر پبلک ایکسپینس سے ہائی آکٹین فیول کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اگر کسی سرکاری گاڑی کیلئے ہائی آکٹین فیول کا استعمال ناگزیر ہوجائے تو اس کا خرچ ریاست کے بجائے صارف کو ذاتی طور پر برداشت کرنا ہوگا۔

وزارتِ اعظم کے دفتر نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن پر 50 فیصد کٹوتی کا اطلاق پہلے ہی کیا جا چکا ہے، اس کے ساتھ ساتھ 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراونڈ کیا جا چکا ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام وفاقی محکمے، اتھارٹیز اور ذیلی ادارے اس فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے اوائل میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات کا اعلان کیا جس میں سرکاری دفاتر کے لیے چار روزہ ہفتہ وار کام بھی شامل ہے۔ یہ اقدامات پاکستان کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ تنازع کے ممکنہ معاشی اثرات سے نمٹنے کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔

پیر کو تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا کیونکہ سرمایہ کار ایک طرف توانائی کی تنصیبات پر امریکہ اور ایران کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اور دوسری طرف واشنگٹن کی جانب سے عارضی طور پر پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد لاکھوں بیرل ایرانی سمندری تیل کی عالمی منڈی میں آمد کو دیکھ رہے ہیں۔

عالمی وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق صبح 04:46 بجے تک برینٹ کروڈ کے فیوچر سودوں کی قیمت 65 سینٹ اضافے کے ساتھ 112.84 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 84 سینٹ اضافے کے بعد 98.75 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کے بجلی کے شعبے پر حملہ کیا گیا تو وہ جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل کے بجلی گھروں کے ساتھ خطے کے ان ممالک کے پاور پلانٹس کو بھی نشانہ بنائے گا جو امریکی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کررہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر تہران 48 گھنٹوں کے اندر تمام بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے میں ناکام رہا تو ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.