BR100 Decreased By (-0.65%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.51%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.82%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.74 Decreased By ▼ -0.40 (-0.42%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 305.50 Decreased By ▼ -0.60 (-0.2%)
HUBC 199.95 Decreased By ▼ -1.47 (-0.73%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.49 Decreased By ▼ -4.42 (-1.95%)
PRL 91.24 Decreased By ▼ -1.78 (-1.91%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.95%)
TPLP 12.69 Decreased By ▼ -0.28 (-2.16%)
TRG 56.30 Decreased By ▼ -0.26 (-0.46%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

برآمدی کارگو پر ایڈہاک چارجز غیر منصفانہ ، حکومت نوٹس لے، ثاقب فیاض مگوں

  • برآمدی شعبہ پہلے ہی معاشی بحران اور بین الاقوامی فریٹ ریٹس کی بلند ترین سطح کے باعث شدید دباؤ میں ہے، سینئر نائب صدر فیڈریشن
شائع اپ ڈیٹ

بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کے چیئرمین اور فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے جیریز ڈیناٹا کی جانب سے برآمدی کارگو پر فی کلوگرام 50 روپے (ٹیکس کے علاوہ) ایڈہاک چارج عائد کرنے کے فیصلے کو برآمدی شعبے کیلئے ایک تشویشناک اور غیر منصفانہ بوجھ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبہ پہلے ہی معاشی بحران، کاروباری لاگت میں اضافے اور بین الاقوامی فریٹ ریٹس کی بلند ترین سطح کے باعث شدید دباؤ میں ہے ایسے میں اچانک اضافی ہینڈلنگ چارجز کا نفاذ پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کو براہِ راست متاثر کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن اور دی ایئر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان سمیت متعلقہ اداروں نے بھی اس فیصلے پر سخت تحفظات ظاہر کیے ہیں کیونکہ پاکستان میں فضائی کارگو ہینڈلنگ کا بڑا حصہ جیریز ڈیناٹا کے ویئرہاؤسز کے ذریعے ہوتا ہے جس کے باعث برآمدکنندگان کے پاس متبادل آپشن نہ ہونے کے برابر ہیں، ایسی صورتحال میں برآمدکنندگان کو مجبوری میں یہ اضافی لاگت برداشت کرنا پڑے گی جس سے خاص طور پر وہ برآمدات متاثر ہوں گی جو بروقت ترسیل کے لیے فضائی فریٹ پر انحصار کرتی ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کی قیادت کا یہ مؤقف ہے کہ اس نوعیت کے یکطرفہ اور اچانک چارجز نہ صرف برآمدکنندگان کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتے ہیں بلکہ حکومت کی برآمدات بڑھانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ثاقب فیاض مگوں نے وفاقی حکومت، وزارتِ ہوا بازی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے کارگو ہینڈلنگ چارجز کو منصفانہ اور معقول بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و دفاع خواجہ محمد آصف سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے کر برآمدکنندگان کے مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کریں۔

انہوں نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کی نگرانی کریں تاکہ برآمدکنندگان پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالنے والی پالیسیوں کی روک تھام کی جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی تاجر برادری برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاہم عالمی مارکیٹوں میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے برآمدکنندگان کو مستحکم، قابل پیشگوئی اور مناسب لاجسٹک اخراجات کی ضرورت ہے۔جب ملک برآمدات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تو برآمدکنندگان پر عائد کیے جانے والے کسی بھی اضافی اخراجات کا بغور جائزہ لیا جانا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مسابقت کو متاثر نہ کرے۔

Comments

Comments are closed.