BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.05%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 56.98 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
BIPL 27.05 Increased By ▲ 0.07 (0.26%)
BOP 33.86 Increased By ▲ 0.11 (0.33%)
CNERGY 10.12 Increased By ▲ 0.24 (2.43%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 204.69 Decreased By ▼ -0.24 (-0.12%)
FABL 99.85 Decreased By ▼ -0.25 (-0.25%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.21 (0.4%)
FFL 16.55 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
GGL 25.23 Increased By ▲ 0.39 (1.57%)
HBL 300.07 Increased By ▲ 0.25 (0.08%)
HUBC 218.40 Increased By ▲ 1.32 (0.61%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.23 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
LOTCHEM 29.80 Increased By ▲ 0.49 (1.67%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -0.51 (-0.55%)
OGDC 318.48 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 42.10 Increased By ▲ 0.06 (0.14%)
PIBTL 16.55 Increased By ▲ 0.14 (0.85%)
PIOC 300.79 Increased By ▲ 0.55 (0.18%)
PPL 218.33 Increased By ▲ 1.49 (0.69%)
PRL 52.16 Increased By ▲ 1.30 (2.56%)
SNGP 101.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.14%)
SSGC 26.72 Decreased By ▼ -0.26 (-0.96%)
TELE 8.59 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 59.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
UNITY 10.23 Decreased By ▼ -0.07 (-0.68%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی نے سہولت اکاؤنٹ کی حد 30 لاکھ روپے تک بڑھا دی

  • کمیشن کے مطابق یہ اقدام چھوٹے ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ہفتہ کو سہولت اکاؤنٹس کے لیے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی۔

کمیشن کے مطابق یہ اقدام چھوٹے ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کو اجازت دی ہے کہ وہ کئی لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں، تاہم ہر بروکر کے ساتھ صرف ایک سہولت اکاؤنٹ رکھا جا سکتا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ ”یہ اصلاحات بینکنگ اور میوچل فنڈز کے شعبوں میں رائج طریقوں کے مطابق فریم ورک کو ہم آہنگ کرتی ہیں۔“

سہولت اکاؤنٹ اس مقصد کے لیے متعارف کروایا گیا کہ چھوٹے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں آسان اور سادہ اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کے ذریعے حصہ لے سکیں۔

“افراد صرف اپنا کمپیوٹرائزڈ نیشنل شناختی کارڈ (سی این آئی سی) جمع کر کے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکر کے ساتھ بروکریج اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، جس سے دستاویزات کی ضرورت بہت حد تک کم ہو جاتی ہے۔“

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت خاص طور پر کم خطرے والے ریٹیل سرمایہ کاروں اور نئے مارکیٹ شرکاء کے لیے موزوں ہے، جنہیں پہلے پیچیدہ اکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کار کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنے میں حوصلہ شکنی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

“فی الحال، تمام لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز سہولت اکاؤنٹس پیش کر رہے ہیں، جو آن لائن بھی کھولے جا سکتے ہیں، جس سے ملک بھر میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت اور رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔

بروکر کے خطرے کا اندازہ لگانے کے عمل کے تحت کم خطرے والے افراد ایسے اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں، جبکہ بروکر آسان جانچ پڑتال کے اقدامات اپناتے ہیں۔“

مارکیٹ میں کل 542,748 انفرادی سب اکاؤنٹس موجود ہیں، جن میں سے 144,634 کو انویسٹر اکاؤنٹس (افرادی) کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے، جس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔

کمیشن سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مزید اصلاحات جاری رکھے گا تاکہ نوجوان سرمایہ کار پاکستان کی باقاعدہ کیپیٹل مارکیٹ میں اعتماد کے ساتھ حصہ لے سکیں، بجائے اس کے کہ وہ غیر منظم اور غیر مجاز غیر ملکی سرمایہ کاری کے پلیٹ فارمز پر تجربات کریں۔

Comments

200 حروف