BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

مشرق وسطیٰ کا بحران : متحدہ عرب امارات میں شیڈول افغانستان اور سری لنکا سیریز ملتوی

  • سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بدھ کواعلان کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے باعث متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں مارچ میں شیڈول افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 13 مارچ سے 25 مارچ تک شارجہ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دبئی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جانے تھے۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں نے خلیجی ممالک کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے دنیا کے مصروف ترین سفری مراکز میں آمد و رفت میں خلل پڑا اور کئی کھیلوں کے مقابلے منسوخ کرنے پڑے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے ایونٹ کو طے شدہ منصوبے کے مطابق منعقد کرانے کی بھرپور کوششوں کے باوجود لاجسٹک چیلنجز کنٹرول سے باہر ہو گئے، جس کے نتیجے میں سیریز ملتوی کرنے اور اسے دوبارہ ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیریز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ ری شیڈول سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات ہی پسندیدہ مقام رہے گا اور دونوں بورڈز کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Comments

200 حروف