BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

آئی پی ایل 2026 سے قبل میتھیو ہیڈن گجرات ٹائٹنز کے بیٹنگ کوچ مقرر

  • دو بار کے ورلڈ کپ فاتح بیٹر میتھیو ہیڈن نے تمام فارمیٹس کے 273 بین الاقوامی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کے سابق عظیم کھلاڑی میتھیو ہیڈن کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے گجرات ٹائٹنز کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، فرنچائز نے منگل کو اس کا باضابطہ اعلان کیا۔

دو بار کے ورلڈ کپ فاتح بیٹر ہیڈن نے تمام فارمیٹس کے 273 بین الاقوامی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے 15,000 سے زائد انٹرنیشنل رنز بنائے اور اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت ایک منفرد پہچان بنائی۔

ہیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ اچھی بیٹنگ دباؤ ڈالتی ہے، جبکہ بہترین بیٹنگ کھیل پر قابو پاتی ہے گجرات ٹائٹنز میں ہم یہی معیار قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہیڈن نے آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے 32 میچ کھیلے اور 2010 میں انہیں ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنا سفر مکمل کیا۔

انہوں نے 2009 میں 12 میچوں میں 572 رنز بنا کر آرینج کیپ (سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز) بھی جیتی تھی۔

گجرات ٹائٹنز کے ڈائریکٹر کرکٹ وکرم سولنکی نے مزید کہا کہ میتھیو کا اعلیٰ ترین سطح کا تجربہ اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت، آنے والے سیزن میں ہماری بیٹنگ کی پہچان بنانے میں کلیدی ثابت ہو گی۔ آئی پی ایل 2026 کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔

Comments

200 حروف