BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.11%)
KSE30 Increased By (0.11%)
BAFL 56.80 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 27.01 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
BOP 33.74 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 10.04 Increased By ▲ 0.16 (1.62%)
DFML 18.15 Increased By ▲ 0.15 (0.83%)
DGKC 203.30 Decreased By ▼ -1.63 (-0.8%)
FABL 99.45 Decreased By ▼ -0.65 (-0.65%)
FCCL 53.50 Increased By ▲ 0.41 (0.77%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
GGL 25.80 Increased By ▲ 0.96 (3.86%)
HBL 301.00 Increased By ▲ 1.18 (0.39%)
HUBC 217.60 Increased By ▲ 0.52 (0.24%)
HUMNL 10.55 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
LOTCHEM 29.57 Increased By ▲ 0.26 (0.89%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -0.96 (-1.04%)
OGDC 317.05 Increased By ▲ 0.76 (0.24%)
PAEL 42.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 16.45 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
PIOC 297.52 Decreased By ▼ -2.72 (-0.91%)
PPL 217.31 Increased By ▲ 0.47 (0.22%)
PRL 52.15 Increased By ▲ 1.29 (2.54%)
SNGP 100.91 Decreased By ▼ -0.81 (-0.8%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.38 (-1.41%)
TELE 8.55 Decreased By ▼ -0.10 (-1.16%)
TPLP 13.46 Increased By ▲ 0.07 (0.52%)
TRG 59.10 Decreased By ▼ -0.16 (-0.27%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

وزیراعظم کا دبئی میں میزائل کے ملبے سے پاکستانی شہریوں کی اموات پررنج وغم کا اظہار

  • غم کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے دبئی میں میزائل روکنے کے عمل کے دوران ملبہ گاڑی پر گرنے سے دو پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دبئی میں میزائل کے ملبے کی وجہ سے دو پاکستانی شہریوں کی المناک موت پر مجھے شدید دکھ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق یہ واقعہ دبئی کے علاقے البرشا میں اس وقت پیش آیا جب فضائی دفاعی کارروائی کے نتیجے میں گرنے والے ملبے کی زد میں ایک گاڑی آ گئی، جس سے موقع پر موجود پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فضائی دفاعی کارروائی کے نتیجے میں گرنے والے ٹکڑے گاڑی کو لگے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں مشرقِ وسطیٰ میں دشمنی اور کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جہاں میزائلوں اور ڈرونز کے تبادلے کے باعث خلیجی خطے کے مختلف حصوں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنا پڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارتی مشن دبئی کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، تاکہ تمام ضروری امداد فراہم کی جا سکے اور میتوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے، جہاں لاکھوں پاکستانی ملک بھر میں مقیم اور برسرِ روزگار ہیں۔

Comments

200 حروف