ایران پر آج کاری ضرب لگائیں گے،ٹرمپ کی دھمکی،شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا عندیہ
- امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہدف بنائے جانے والے علاقوں اور گروپوں کا دائرہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ایران کو ”انتہائی سخت نقصان“ پہنچے گا اور وہ تفصیلات فراہم کیے بغیر ہدف بنائے جانے والے علاقوں اور گروپوں کی وسعت پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ ”آج ایران کو انتہائی سخت نقصان پہنچایا جائے گا! ایران کے برے رویے کے باعث مکمل تباہی اور یقینی نقصان کے لیے ان علاقوں اور گروپوں پر غور کیا جا رہا ہے جنہیں اب تک ہدف کے لیے شامل نہیں کیا گیا تھا۔“
انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ایران نے اپنے پڑوسیوں سے ان کے خلاف حملوں پر معافی مانگی تھی، جسے اس نے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔

























Comments