کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کی کمی سے 5144 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کی کمی سے 5144 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2800 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 401 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپے کی کمی سے 8 ہزار 810 روپے ہوگئی۔

























Comments