سونگ ژین وین پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئر ہولڈر ڈائریکٹر مقرر
- پی ایس ایکس نے یہ معلومات ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے جمعرات کو سونگ ژین وین (Song Zhenwen) کو پی ایس ایکس کا شیئر ہولڈر ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس ایکس نے یہ معلومات ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی منظوری کے بعد ژین وین کو تعینات کیا ہے۔
نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ژین وین، فو چاؤچنگ کی علیحدگی کے بعد بورڈ میں پیدا ہونے والی عارضی خالی نشست کو پُر کریں گے اور وہ متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق بورڈ کی موجودہ مدت کے بقیہ حصے کے لیے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
جنوری میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کیا تھا کہ سابق چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال کے بعد روحیل محمد کو پی ایس ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
























Comments