BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.06%)
KSE100 Increased By (0.71%)
KSE30 Increased By (0.81%)
BAFL 60.75 Increased By ▲ 0.21 (0.35%)
BIPL 24.48 Increased By ▲ 0.23 (0.95%)
BOP 31.45 Increased By ▲ 0.22 (0.7%)
CNERGY 11.81 Increased By ▲ 0.10 (0.85%)
DFML 15.88 Increased By ▲ 0.22 (1.4%)
DGKC 206.00 Increased By ▲ 3.99 (1.98%)
FABL 96.40 Increased By ▲ 0.55 (0.57%)
FCCL 61.56 Increased By ▲ 0.92 (1.52%)
FFL 15.00 Increased By ▲ 0.23 (1.56%)
GGL 20.00 Increased By ▲ 0.11 (0.55%)
HBL 311.00 Increased By ▲ 2.78 (0.9%)
HUBC 209.50 Increased By ▲ 2.48 (1.2%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.38 Increased By ▲ 0.04 (0.63%)
LOTCHEM 25.17 Increased By ▲ 0.45 (1.82%)
MLCF 107.20 Increased By ▲ 2.30 (2.19%)
OGDC 316.50 Increased By ▲ 0.29 (0.09%)
PAEL 35.90 Increased By ▲ 0.34 (0.96%)
PIBTL 14.22 Increased By ▲ 0.22 (1.57%)
PIOC 277.45 Increased By ▲ 3.92 (1.43%)
PPL 229.00 Increased By ▲ 1.77 (0.78%)
PRL 80.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.7%)
SNGP 94.75 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
SSGC 23.80 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.11 (1.47%)
TPLP 13.08 Increased By ▲ 0.16 (1.24%)
TRG 53.50 Increased By ▲ 0.15 (0.28%)
UNITY 9.30 Decreased By ▼ -0.03 (-0.32%)
WTL 1.33 Decreased By ▼ -0.05 (-3.62%)
مارکٹس

آبنائے ہرمز کی بندش، پاکستان ینبوع بندرگاہ سے سعودی تیل سپلائی کا خواہاں

  • پاکستان کی توانائی کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی جائے گی، ریاض کی تصدیق
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد تیل کی ترسیل بحیرہ احمر (ریڈ سی) کے ینبوع بندرگاہ کے ذریعے جاری رکھی جائے، جس سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ یہ بات بدھ کے روز وزارتِ پٹرولیم نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

یہ درخواست مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پس منظر میں آئی ہے، جس نے آبنائے ہرمز کے ذریعے ہونے والی جہازرانی کو متاثر کیا ہے، ایک ایسا اہم عالمی گزرگاہ جہاں سے دنیا کا بڑا حصہ تیل اور پاکستان کی زیادہ تر فیول درآمدات گزرتی ہیں، جس سے درآمدات پر انحصار کرنے والی معیشتوں میں سپلائی سکیورٹی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

وزارتِ پٹرولیم کے بیان کے مطابق سعودی ذرائع نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ینبو بندرگاہ کے ذریعے سپلائی محفوظ رہے گی، اور ایک جہاز پہلے ہی روانہ ہو چکا ہے جو پاکستان کے لیے خام تیل لے جائے گا۔ ریاض نے دوبارہ تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی ہنگامی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مکمل تعاون کرے گا۔

ریاض نے دوبارہ تصدیق کی کہ وہ پاکستان کی ہنگامی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا۔

وزارت کے ایک بیان کے مطابق وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی زیادہ تر درآمدات آبنائے ہرمز کے راستے گزرتی ہیں اور حکومت سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق سعودی عرب ہرمز کو بائی پاس کرنے کے لیے بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبوع کی طرف کچھ خام برآمدات کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ تنازع کی وجہ سے آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

Comments

Comments are closed.