BR100 Decreased By (-0.68%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.53%)
KSE30 Decreased By (-0.55%)
BAFL 56.68 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 26.91 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 33.42 Decreased By ▼ -0.33 (-0.98%)
CNERGY 9.95 Increased By ▲ 0.07 (0.71%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
DGKC 200.00 Decreased By ▼ -4.93 (-2.41%)
FABL 99.23 Decreased By ▼ -0.87 (-0.87%)
FCCL 52.55 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 16.43 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
GGL 25.40 Increased By ▲ 0.56 (2.25%)
HBL 299.74 Decreased By ▼ -0.08 (-0.03%)
HUBC 216.50 Decreased By ▼ -0.58 (-0.27%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.16 (-1.51%)
KEL 7.16 Decreased By ▼ -0.06 (-0.83%)
LOTCHEM 29.45 Increased By ▲ 0.14 (0.48%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -2.21 (-2.4%)
OGDC 315.50 Decreased By ▼ -0.79 (-0.25%)
PAEL 41.49 Decreased By ▼ -0.55 (-1.31%)
PIBTL 16.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.24%)
PIOC 289.89 Decreased By ▼ -10.35 (-3.45%)
PPL 215.99 Decreased By ▼ -0.85 (-0.39%)
PRL 51.70 Increased By ▲ 0.84 (1.65%)
SNGP 100.22 Decreased By ▼ -1.50 (-1.47%)
SSGC 26.25 Decreased By ▼ -0.73 (-2.71%)
TELE 8.44 Decreased By ▼ -0.21 (-2.43%)
TPLP 13.25 Decreased By ▼ -0.14 (-1.05%)
TRG 58.57 Decreased By ▼ -0.69 (-1.16%)
UNITY 10.07 Decreased By ▼ -0.23 (-2.23%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

سٹی فارما کی نظریں ویٹرنری ذیلی کمپنی کے آئی پی او پر، 1 سے 2 ارب اکٹھے کرنے کا ہدف

  • اس سلسلے میں بورڈ نے کے ٹریڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی، دوا ساز کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی صفِ اول کی دوا ساز کمپنیوں میں سے ایک سٹی فارما لمیٹڈ نے اپنی ملکیتی ذیلی کمپنی سٹی ویٹرنری فارما لمیٹڈ کیلئے انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

دوا ساز کمپنی نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا جو کہ کمپنی کی اپنی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سٹی فارما کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سٹی ویٹرنری فارما لمیٹڈ (سی وی پی ایل) کے آئی پی او کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

سی وی پی ایل کو ایک مخصوص ادارے کے طور پر قائم کیا گیا جس کی توجہ مقامی مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ویٹرنری (جانوروں) کے لیے خام مال اور دوا سازی کی مصنوعات کی تیاری پر مرکوز ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں بورڈ نے کے ٹریڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ کو کنسلٹنٹ (مشیر) مقرر کرنے کی منظوری دے دی تاکہ کمپنی کے حصص کے اجراء اور اسے جلد از جلد اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کروانے کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔

سٹی فارما نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس آئی پی او کے ذریعے 1 سے 2 ارب روپے تک کا سرمایہ اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوا ساز کمپنی نے مزید کہا کہ سٹی فارما لمیٹڈ کے لیے دوا سازی سے متعلقہ شعبے میں تنوع لا کر اپنی آمدنی کے ذرائع بڑھانے کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سٹی فارما مالی سال 2026 میں ویٹرنری مصنوعات کی تجارت کے ذریعے تقریباً 1.50 ارب روپے کی آمدنی حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

پچھلے ماہ سٹی فارما نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے اپنی مکمل ملکیتی ریٹ مینجمنٹ ذیلی کمپنی قائم کرنے کی منظوری حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں قدم رکھا۔ یہ اقدام کمپنی کے بنیادی فارماسیوٹیکل کاروبار سے ہٹ کر اسٹریٹجک تنوع کی علامت ہے۔

سٹی فارما نے بتایا کہ سٹی ریٹ مینجمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مجوزہ پلیٹ فارم کے تحت کمپنی ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کے تین بڑے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Comments

200 حروف