BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

دبئی کے ہوائی اڈوں پر پیر کی شام سے ’محدود‘ پروازیں بحال ہوں گی، اعلامیہ

  • ایمریٹس اور کم لاگت ایئرلائن فلائی دبئی دونوں نے کہا ہے کہ وہ پیر کی شام سے کچھ پروازیں دوبارہ شروع کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

دبئی ایئرپورٹس نے کہا ہے کہ پیر کی شام سے ”محدود“ پروازیں بحال کر دی جائیں گی، تین روز بعد جب ایران نے خلیجی خطے میں اہداف کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا، جن میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ” دبئی ایئرپورٹس اعلان کرتا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) اور دبئی ورلڈ سینٹرل - المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آج شام، پیر 2 مارچ 2026 سے محدود پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔“

ایمریٹس اور کم لاگت ایئرلائن فلائی دبئی دونوں نے کہا ہے کہ وہ پیر کی شام سے کچھ پروازیں دوبارہ شروع کریں گی۔

جبکہ اتحاد ایئرویز، جو ابوظہبی سے پروازیں چلاتی ہے، نے کہا ہے کہ وہ منگل سے اپنی پروازیں بحال کرے گی۔

خلیجی ریاستوں میں ایران کی غیر معمولی بمباری نے جہاں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا وہیں رہائشی عمارتوں، ہوٹلوں، ہوائی اڈوں اور سمندری بندرگاہوں جیسے سویلین انفراسٹرکچر کو بھی متاثر کیا، جس سے ایک ایسے خطے میں تشویش پھیل گئی جو طویل عرصے سے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات سے نسبتاً محفوظ سمجھا جاتا تھا۔

ہفتے کے روز ایران کی کارروائی شروع ہونے کے بعد دبئی، ابوظہبی، کویت اور منامہ کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں اس ”واقعے“ کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا۔

ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات نے احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود کو ”عارضی اور جزوی طور پر“ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دبئی کا مرکزی ہوائی اڈہ ( ڈی ایکس بی) عالمی سطح پر مصروف ترین ہوائی اڈوں میں دوسرے نمبر پر ہے، جو امریکہ کے ہارٹسفیلڈ-جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد آتا ہے، یہ درجہ بندی ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کے مطابق ہے۔

فضائی حدود کی بندش نے شہر کے ایک اہم شعبے کو متاثر کیا، کیونکہ دبئی کی فضائی صنعت امارات کی معیشت کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔

Comments

Comments are closed.