BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

  • امریکی شہریوں کو گردونواح سے باخبر رہنے اور تازہ ترین صورتحال کے لیے خبروں پر نظر رکھنے کی ہدایت
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، کیونکہ بڑے شہروں میں امریکی سفارتی عمارتوں کے قریب احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

سرکاری بیان میں سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ وہ کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کے باہر ہونے والے مظاہروں کی رپورٹس کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ مزید برآں مشن نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پشاور میں قونصل خانے کے قریب مزید اجتماعات کی کالز کا بھی نوٹس لیا ہے۔

سفارت خانے نے ملک میں موجود امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی چوکنا رہیں اور ذاتی حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ امریکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گردونواح سے باخبر رہیں اور لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس کے لیے مقامی نیوز چینلز پر نظر رکھیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں جہاں بڑے گروہ جمع ہوں۔امریکی مشن نے اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں رجسٹریشن کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔

یہ ایڈوائزری ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سفارتی علاقوں اور قونصل خانوں کے گرد سیکیورٹی انتہائی سخت ہے, تاکہ روزمرہ کے امور میں کسی بھی ممکنہ خلل یا عملے کے لیے خطرات کو روکا جا سکے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اتوار کے روز کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہونے والے پرتشدد تصادم میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے چند گھنٹے بعد پیش آیا، جو امریکہ اور اسرائیل کے ایک بڑے حملے کے آغاز میں جانبحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق تصادم اس وقت شروع ہوا جب مظاہرین نے قونصل خانے کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کے دورے کے دوران انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

Comments

Comments are closed.