BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم کی قطر کے امیر، یو اے ای کے صدر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز متعدد خلیجی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں اور علاقائی اڈوں پر تہران کے جوابی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ” میں نے آج شام اپنے پیارے بھائی ایچ آر ایچ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کی تاکہ ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے نتیجے میں خلیجی خطے میں حملوں کے بعد خطرناک علاقائی کشیدگی پر پاکستان کی شدید مذمت کا اظہار کیا جا سکے۔“

انہوں نے کہا کہ ” پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی عرب اور ہمارے برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، ہم امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ رمضان کی برکتیں ہمارے خطے میں امن اور استحکام لائے“۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی۔

وزیراعظم نے ابوظہبی پر میزائل حملے میں پاکستانی شہری کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو موجودہ بحران میں پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان ” ہمیشہ اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے مطابق، جو وقت کی آزمائش کا مقابلہ کر چکے ہیں“۔

دریں اثناء وزیر اعظم نے قطر کی ریاست کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی بات کی۔

وزیر اعظم نے آج کے اوائل میں ایران پر اسرائیلی حملے سے خطے میں سنگین کشیدگی کی شدید مذمت کی، جس کے بعد قطر کے ساتھ ساتھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی افسوسناک حملے کیے گئے۔

Comments

Comments are closed.