BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

  • غزہ سٹی کے شمالی علاقے التفاح میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

غزہ میں جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں ایک جنگجو کو مار دیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ سٹی کے شمالی علاقے التفاح میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

طبی ذرائع کے مطابق بعد ازاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں دو پولیس چوکیوں اور البریج مہاجر کیمپ کے شمال مغرب میں ابو حُجیر کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں مزید افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان اطلاعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

الگ بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ جنوبی غزہ میں کارروائی کے دوران ایک جنگجو کو اس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ غزہ کے اندر اسرائیلی کنٹرول والے علاقے میں داخل ہوا۔ فوج کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ اکتوبر سے جاری امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی تھا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 72,000 سے زائد فلسطینی، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.