کاروبار اور معیشت
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 192 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 286 روپے ہوگئی۔
























Comments