BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.97 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 191.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.26%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.29 Decreased By ▼ -0.27 (-1.38%)
HBL 307.00 Increased By ▲ 0.90 (0.29%)
HUBC 201.25 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
OGDC 315.50 Decreased By ▼ -1.23 (-0.39%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.99 Decreased By ▼ -2.92 (-1.29%)
PRL 92.60 Decreased By ▼ -0.42 (-0.45%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.87 Decreased By ▼ -0.10 (-0.77%)
TRG 56.75 Increased By ▲ 0.19 (0.34%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

  • انٹر بینک میں ڈالر 279.55 روپے کی سطح پر برقرار
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.55 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.56 پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب پیر کوعالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی کیونکہ تاجروں نے امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو عالمی معاشی ترقی کے لیے مثبت قرار دیا جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف (درآمدی ڈیوٹیوں) کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ تاہم مشرقِ وسطیٰ میں الجھن اور تنازع کے خطرات کے باعث مارکیٹ میں ہلچل نسبتاً کم رہی۔ ایشیائی تجارت کے آغاز پر یورو 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1823 ڈالر، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی تقریباً اتنے ہی اضافے کے ساتھ 1.3521 ڈالر پر پہنچ گیا۔

جاپان میں تعطیل اور چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کے باعث ایشیائی مارکیٹ میں حجم کم رہا، جہاں ڈالر 0.4 فیصد کمی کے بعد 154.42 ین کی سطح پر آگیا۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ٹرمپ کے وسیع پیمانے پر عائد کردہ ٹیرف ان کے اختیارات سے تجاوز تھے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے عدالت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور درآمدات پر 15 فیصد بلینکٹ لیوی(ہمہ گیر ٹیکس) عائد کر دی، ساتھ ہی انہوں نے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ زیادہ ٹیرف والے معاہدوں کو برقرار رکھنے پر بھی اصرار کیا۔

مزید برآں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو تقریباً 1 فیصد کمی ہوئی۔اس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کی تیاریاں تھیں جس سے تنازع بڑھنے کے خدشات کم ہوئے، جبکہ دوسری طرف صدر ٹرمپ کے نئے ٹیرف نے عالمی معاشی ترقی اور ایندھن کی طلب کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی۔ برینٹ کروڈ کے سودے 76 سینٹ (1.06 فیصد) کمی کے ساتھ 71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 75 سینٹ (1.10 فیصد) کمی کے بعد 65.75 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

Comments

Comments are closed.