BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کے کرپٹو چیف کی ٹرمپ کے مار اے لاگو میں ورلڈ لبرٹی فورم میں شرکت

  • ورلڈ لبرٹی فورم کے سلسلے میں مار اے لاگو میں بہترین دن گزرا، بلال بن ثاقب
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نجی کلب مار اے لاگو میں منعقدہ ورلڈ لبرٹی فورم میں شرکت کی ہے۔

پاکستان کے کرپٹو سربراہ نے تقریب کو عالمی مالیاتی رہنماؤں، کرپٹو انوویٹرز اور پالیسی سازوں کا ایک اہم اجلاس قرار دیا۔

بلال بن ثاقب نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ورلڈ لبرٹی فورم کے سلسلے میں مار اے لاگو میں ایک بہترین دن گزرا۔

ان کی پوسٹ کے مطابق گولڈمین سیکس ، نیسڈیک، فرینکلن ٹیمپلٹن اور کوائن بیس جیسی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے ان مذاکرات میں شرکت کی، جن کا محور اسٹیبل کوائنز کا مستقبل، ٹوکنائزیشن اور مالیاتی اختراعات تھیں۔

بدھ کو وال اسٹریٹ کے نامور ایگزیکٹوز اور سرمایہ کاروں نے مار اے لاگو کلب میں وفاقی حکام اور امریکی قانون سازوں کے ہمراہ مالیات اور ٹیکنالوجی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

گزشتہ ماہ حکومت نے ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد کراس بارڈر پیمنٹ کے لئے کمپنی کے 1 امریکی ڈالر کے اسٹیبل کوائن کے ممکنہ استعمال کا جائزہ لینا ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر ورلڈ لبرٹی کے شریک بانی اور سی ای او زیکری وٹکوف کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے، جن کا خاندان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ ان کے والد، اسٹیو وٹکوف، امن مشنز کے لیے خصوصی صدارتی ایلچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ شراکت داری ورلڈ لبرٹی فنانشل جس نے ستمبر 2024 میں اپنا کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم متعارف کرایا تھا اور کسی بھی خود مختار ملک یعنی پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے اعلانیہ تعاون کے معاہدوں میں سے ایک ہے۔

Comments

200 حروف