BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

”مجھے یہ شخص پسند ہے“، ٹرمپ نے شہباز شریف کی تعریف کردی

  • صدر ٹرمپ نے خطاب میں اس موقع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف پیس کا مقصد امن قائم کرنا ہے، جو کہنا آسان لیکن حاصل کرنا مشکل ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف امریکی دارالحکومت میں بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں سراہا اور کہا کہ مجھے یہ شخص پسند ہے۔ صدر ٹرمپ نے خطاب میں اس موقع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف پیس کا مقصد امن قائم کرنا ہے، جو کہنا آسان لیکن حاصل کرنا مشکل ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی قیادت میں کئی جنگوں کو ختم کیا گیا اور بورڈ آف پیس دنیا کے سب سے اہم اور بااثر رہنماؤں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے اجلاس میں شریک رہنماؤں کی تعریف کی اور کہا کہ تقریباً سب نے دعوت قبول کر لی ہے، جبکہ جو شامل نہیں ہوئے وہ بھی شامل ہوں گے۔

امریکی صدر نے غزہ کے مسئلے پر کام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکی نمائندوں، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کوشنر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے کی لاگت جنگ کرنے سے بہت کم ہے اور بورڈ کے تمام اقدامات دنیا میں پائیدار امن کے لیے ہیں۔

ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے کردار کو بھی سراہا اور یاد دلایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں چار روزہ جنگ کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا اور تنازع کو ختم کرنے میں مدد فراہم کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ شہباز شریف اور پاکستانی فیلڈ مارشل نے مشکل حالات میں قابل تعریف کردار ادا کیا اور انہوں نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات میں وہ بروقت مداخلت کر سکے اور دونوں فریقوں کے لیے منصفانہ حل نکالا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیانات اور اقدامات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ عالمی امن اور خطے کے استحکام میں پاکستانی قیادت کا اہم کردار ہے۔

بورڈ آف پیس میں زیادہ تر مڈل ایسٹ کے ممالک اور دنیا بھر کے رہنما شامل ہیں اورامریکی صدر نے زور دیا کہ امن قائم کرنا سب سے اہم اور کم لاگت کام ہے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں کے تعاون اور دور دراز سے سفر کرنے کی تعریف بھی کی گئی اور کہا گیا کہ یہ اقدامات عالمی امن کے لیے نمایاں ہیں۔

Comments

Comments are closed.